• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

ایک شخص پورا صوبہ نہیں چلا سکتا، چوہدری سرور

شائع August 19, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ ملک میں بلدیاتی نظام لائیں گے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔

لاہور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کرنے نہیں دیا جائے گا اور تمام محکمے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں گے۔

نامزد گورنر نے کہا کہ اکیلا شخص پورا صوبہ نہیں چلا سکتا بلکہ تجربہ کار کابینہ مل کر حکومت چلائے گی۔

انھوں نے کہا کہ بے روزگاری کا خاتمہ اور پولیس کو ٹھیک کریں گے، عوام کو پینے کا صاف پانی، جدید ہسپتال دیں گے۔

چوہدری سرور نے واضح کیا کہ عثمان بزدار کل وزیر اعلیٰ پنجاب بننے جا رہے ہیں اور یہ فیصلہ عمران خان نے کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024