• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
Live Election 2018

مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کا حلف اٹھا لیا

شائع August 18, 2018

سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے حلف لیا۔

واضح رہے کہ 11 اگست کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ایک بار پھر مراد علی شاہ کو صوبہ سندھ کا وزیر اعلیٰ نامزد کیا تھا۔

16 اگست کو سندھ اسمبلی میں قائدِ ایوان کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے مراد علی شاہ صوبے کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی 73 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ خبریں:

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024