• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،بزرگ شہری جاں بحق

شائع August 18, 2018

آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 65 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے دننا سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں موجی گاؤں کے رہائشی 65 سالہ بزرگ ذوالفقار علی جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی کچھ ہفتوں کے سکون کے بعد دوبارہ دیکھنے میں آئی اور بھارت کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا تھا اور لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے جنگ بندی معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کے حوالے سے 29 مئی کو ملاقات کی تھی۔

بھارت کے ڈی جی ایم او کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اس طرح کی کارروائی سے گریز کیا جائے گا، جس سے ایل او سی کا ماحول خراب ہو جبکہ پاکستانی ہم منصب کی جانب سے بھی وعدہ کیا گیا تھا کہ اگر بھارت کے الزامات سے متعلق ’قابل عمل معلومات‘ فراہم کی جائے گی تو ان کی تحقیقات کی جائیں گی۔

تاہم پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور بتایا تھا کہ بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور 29 مئی سے اب تک 4 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے دو شہری جاں بحق

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ’ بھارت کی جانب سے اس طرح کی کارروائی لائن آف کنٹرول پر امن کے لیے انتہائی خطرناک ہے‘۔

بیان کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او کی جانب سے ایل او سی کے اس پار اسلحے اور فوجیوں کی غیر قانونی نقل و حمل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا اور بھارتی حکام سے کہا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ماحول خراب کرنے کے مترادف ہیں، جس پر بھارتی ڈی جی ایم او نے اس طرح کے اقدام نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024