• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

کم عمری کی وجہ سے جسٹن بیبر نے شادی کا ارادہ ترک کردیا

شائع August 18, 2018
دونوں نے گزشتہ ماہ 9 جولائی کو منگنی کی تھی—فوٹو: اے او ایل
دونوں نے گزشتہ ماہ 9 جولائی کو منگنی کی تھی—فوٹو: اے او ایل

نوجوان کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے گزشتہ ماہ 9 جولائی کو 21 سالہ امریکی ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

تاہم انہوں نے اپنے مداحوں اور لوگوں کو اس وقت سب سے زیادہ حیران کیا جب کہ منگنی کے کچھ دن بعد ہی انہوں نے جلد سے جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

خبریں تھیں کہ 24 سالہ جسٹن بیبر جلد ہی امریکی ماڈل سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ آئندہ ایک سے 2 ماہ میں وہ شادی کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبرکو شادی کی جلدی

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں احساس ہوچکا ہے کہ ابھی وہ کم عمر ہیں، اس لیے انہیں شادی کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔

جوڑا کچھ وقت منگنی میں زندگی گزارنا چاہتا ہے—فوٹو: فینڈم
جوڑا کچھ وقت منگنی میں زندگی گزارنا چاہتا ہے—فوٹو: فینڈم

پیپلز میگزین نے جسٹن بیبر کے قریبی ذرائع سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلوکار اور ماڈل نے فوری طور پر شادی کا ارادہ ترک کردیا۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ جوڑا طویل عرصے تک منگنی شدہ جوڑے کی صورت میں نہیں رہنا چاہتا، تاہم انہیں شادی کی بھی اتنی جلدی نہیں ہے۔

گلوکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جوڑا شادی کرنے میں اتنے تاخیر نہیں کرے گا، تاہم اب دونوں نے فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ ملتوی کردیا۔

مزید پڑھیں: جسٹن بیبر کی امریکی ماڈل سے منگنی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑے نے فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ اپنی کم عمری کی وجہ سے کیا ہے، تاہم امکان ہے کہ آئندہ ایک سے 2 سال کے اندر جوڑا شادی کے حوالے سے اعلان کرے گا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ 24 سالہ جسٹن بیبر 21 سالہ منگیتر ہیلی ہالڈ وین سے کب تک شادی کرتے ہیں۔

اگرچہ جوڑے نے فوری طور پر شادی کا ارادہ ترک کرلیا ہے، تاہم دونوں کو مسلسل ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈ وین اپنے سوشل اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

منگنی کے بعد دونوں سرعام ملتے دکھائی دیتے ہیں—فوٹو: یو ایس میگزین
منگنی کے بعد دونوں سرعام ملتے دکھائی دیتے ہیں—فوٹو: یو ایس میگزین

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025