• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عمران خان کی شیروانی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

شائع August 18, 2018

عمران خان قومی اسمبلی میں 176 اراکین کی حمایت کے ساتھ 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے جس کے بعد آج انہوں نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا۔

تاہم گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کا انتخاب ٹوئٹر صارفین کی توجہ کا مرکز نہیں تھا، عوام کو فکر صرف اس بات کی تھی کہ آخر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین حلف برداری کی تقریب میں لباس کیا پہنیں گے۔

فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر

خیال رہے کہ اب تک عمران خان ہر اہم ایونٹ کے دوران شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئیں کیونکہ وہ سادہ اور عام نظر آنا چاہتے ہیں تاہم حلف برداری کی تقریب میں سابقہ رہنماﺅں کی طرح انہوں نے شیروانی زیب تن کی۔

مزید پڑھیں: حلف برداری کی تقریب میں عمران خان کا لباس کیا ہوگا؟

آج جب عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں سیاہ رنگ کی شیروانی پہن کر شرکت کی تو ان کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

کسی نے کہا کہ وہ سیاہ رنگ کی شیروانی میں ہنڈسم نظر آئے۔

ان کے اس انداز کو خوب پسند کیا گیا۔

عمران خان کے سپورٹرز انہیں حلف برداری کی تقریب میں شیروانی میں دیکھ کر خوش نظر آئے۔

عمران خان کی زندگی کا بڑا دن شیروانی کے ساتھ

جبکہ کچھ ایسے صارفین بھی نے جنہوں نے عمران خان کے اس انداز کو پسند نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان شیروانی میں بےچین نظر آئے۔

خیال رہے کہ حلف برداری کی تقریب میں صدرِ مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

اس دوران عمران خان نروس دکھائی دیے جس کے باعث حلف اٹھاتے ہوئے ان سے چند غلطیاں بھی ہوئیں، تاہم ان کے چہرے پر مسکراہٹ برقرار رہی۔

حلف برداری کے بعد ایوان تالیوں سے گونج اٹھا اور مہمانوں سے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Atif Aug 18, 2018 04:30pm
خوشامد اور تعریف کو سمجھنا خوشامد کا شکار ہو کر خود پسندی سے بچنا اور اپنی عقل و دانش کو محفوظ رکھتے ہوئے اپنے جذبات پر گرفت مضبوط رکھنا ایک لیڈر کی بنیادی صفات ہیں پرائم منسٹر کو اس پر گہری نظر رکھنی ہوگی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024