• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

حلف برداری کی تقریب میں پہلی برقع پوش خاتون اول

شائع August 18, 2018
بشریٰ عمران سفید رنگ کے عبائے میں موجود تھیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بشریٰ عمران سفید رنگ کے عبائے میں موجود تھیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 22ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھاتے ہی ان کی اہلیہ بشریٰ عمران پاکستان کی خاتون اول بن گئیں۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران بشریٰ عمران سفید رنگ کے عبایا میں ملبوس تھیں۔

پاکستان کی خاتون اول کا یہ انداز اب تک کی تمام خاتون اول سے کافی منفرد نظر آیا۔

انہوں نے اس دوان سفید رنگ کے عبایا کے علاوہ سفید رنگ کے جوتے، سفید انگوٹھی اور ناخن پر سفید رنگ کی پولش بھی لگائی تھی۔

جبکہ حلف برداری کے دوران ان کے ہاتھوں میں سفید رنگ کی تسبیح بھی موجود تھی۔

ٹوئٹر پر بشریٰ بی بی کے اس انداز کو بھی خوب سراہا گیا۔

کسی نے ان کے انداز کو شیئر کرکے اسے نئے پاکستان کی تصویر قرار دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ بشریٰ عمران سفید رنگ کے لباس میں خوبصورت نظر آئیں۔

صارفین بشریٰ بی بی کے خاتون اول بننے پر خوش دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ حلف برداری کی تقریب میں صدرِ مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد ایوان تالیوں سے گونج اٹھا اور مہمانوں سے عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی۔

تبصرے (3) بند ہیں

رابعہ جمیل Aug 18, 2018 03:37pm
پاکستان میں اگر عہدے کے حساب سے دیکھا جائے تو صدر مملکت پاکستان کے سپریم لیڈر ہیں ،ان کی اہلیہ "خاتون اول "کہلاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم کی اہلیہ کسی بھی طرح خاتون اول نہیں ہوسکتیں
Talha Aug 19, 2018 11:13am
Aik achiee rawaiet. waqaei ies muamlay mein tou tabdeeliee aa gayee hai.....
Rameay Aug 19, 2018 03:44pm
Very decent dressing. Strongly support to be followed by other. Veil is in direct conflict to multi billion makeup industry raised by the west.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024