• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

وزیر اعظم عمران خان کو ستاروں کی مبارکباد

شائع August 18, 2018
عمران خان قومی اسمبلی میں پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
عمران خان قومی اسمبلی میں پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی میں 176 اراکین کی حمایت کے ساتھ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

ان کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی ملک بھر میں کارکنان اور حمایتیوں نے خوشییاں منائی، جبکہ سوشل میڈیا بھی عمران خان کو مبارکبادیں دینے سے بھر گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب

اس دوران اسٹارز بھی نئے وزیر اعظم کی حمایت میں آگے نظر آئے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے ناموں نے عمران خان کو ٹوئٹر پر 22ویں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔

اداکار عمران عباس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’عمران خان کو ہمارے نئے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد، بہت امید ہے کہ پاکستان کو اس طرح آگے بڑھتے ہوئے دیکھوں جیسے کبھی نہیں دیکھا‘۔

کامیڈین زید علی نے لکھا کہ ’پہلی بار پاکستان میں سب خوش اور پر امید ہیں، خدا عمران خان کو وہ طاقت دے جس سے وہ اپنے کیے تمام وعدے پورے کرسکیں اور ہمارے خوبصورت ملک کو اس اونچائی پر لے جائیں جو اس سے قبل نہیں دیکھی‘۔

اداکارہ ثمینا پیرزادہ نے کہا کہ ’ہاں ہم نے عمران خان کا انتخاب کیا، اور پھر انہیں اپنا وزیر اعظم منتخب کیا‘ْ

فیصل قریشی نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’خدا آپ کو ہر نیک مقصد میں کامیاب کرے‘۔

اداکارہ عروہ حسین نے کہا کہ انہیں عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کا بےصبری سے انتظار ہے۔

ماورا حسین نے کہا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنتا دیکھ ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

حمزہ علی عباسی نے بھی عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ٹویٹ کی۔

فرحان سیعد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے‘۔

خیال رہے کہ آج عمران خان نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب میں نامور اداکار جاوید شیخ بھی موجود ہیں۔

انہوں نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کو مبارکباد پیش کی اور نئے اور بہتر پاکستان کے لیے اپنی امید کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024