• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

روزانہ دودھ پینا موٹاپے سے بچانے میں مددگار

شائع August 18, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ویسے تو یہ سب تسلیم کریں گے رات کو سونے سے قبل یا صبح دودھ کا ایک گلاس پینے کی عادت صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں لوگوں میں پائی جاتی ہے۔

درحقیقت دودھ دیسی جادوئی محلول سے کم نہیں جسے 'مکمل غذا' بھی کہا جاتا ہے۔

دودھ سے جسم کو آئرن تو ملتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ ان تمام ضروری اجزاءسے بھرپور ہے جو صحت مند طرز زندگی کے لیے ضروری ہے۔

دودھ جسمانی نشوونما کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ اس کا استعمال ہڈیاں مضبوط بنانے کے ساتھ جسمانی دفاعی نظام بہتر کرتا ہے، جلد کو صحت مند کرتا ہے، نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ جاننا بہت آسان

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ روزانہ ایک یا 2 گلاس دودھ پینے کی عادت موٹاپے سے نجات میں بھی مدد دے سکتی ہے۔

پروٹین کا بہترین ذریعہ

دودھ پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے اور اگر آپ کو جسمانی فٹنس کے حوالے سے معلومات ہے تو معلوم ہوگا کہ پروٹین جسمانی وزن میں کمی کے لیے کتنا اہم جز ہے، یہ بھوک بڑھانے والے ہارمونز کو ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ دودھ میں موجود دیگر اجزاءکھانے کی زیادہ اشتہا کو دور رکھتے ہیں، یعنی بے وقت کھانے کی عادت سے نجات ملتی ہے۔

کیلشیئم

دودھ میں موجود کیلشیئم ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ جسمانی وزن میں کمی میں بھی مدد دیتا ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق کیلشیئم اور وٹامن ڈی میٹابولزم کو بہتر کرکے جسم کو زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد دیتے ہیں۔

جسمانی وزن مستحکم رکھے

دودھ میں موجود وٹامن بی تھری جسمانی وزن کو مستحکم رکھنے میں مددگار ہوتا ہے جبکہ توانائی کو بھی بہتر کرتا ہے۔

پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھے

پروٹین کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دودھ کا استعمال پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھنے کا احساس دلاتا ہے جس کے نتیجے میں چربی والی غذاﺅں یا جنک فوڈ سے دوری اختیار کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ دودھ کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

چربی گھلائے

دودھ مں موجود لائنولینک ایسڈ چربی کو تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024