عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نام کا اعلان کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے سردار عثمان بزدار کو نامزد کردیا۔
عمران خان نے اپنے بیان میں سردار عثمان کی نامزدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سردار عثمان کا تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے سے ہے جہاں نہ پانی ہے نہ بجلی۔
ان کا کہنا تھا کہ سردار عثمان کے گھر میں خود بھی بجلی نہیں ہے، وہ جانتے ہیں کہ غربت میں رہنا کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سردار عثمان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پنجاب کے حالات بدل دیں گے۔











لائیو ٹی وی