• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی کے خطاب سے سب متاثر

شائع August 17, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی کی پہلی تقریر نے صحافیوں، سیاستدانوں اور عام ٹوئٹر صارفین کے دل جیت لیے۔

قومی اسمبلی سے بلاول بھٹو زرداری کے پہلے خطاب کو بیشتر افراد نے بہترین قرار دیا جس میں تمام ضروری نکات کا احاطہ کیا گیا۔

سنیئر صحافی زاہد حسین نے میچور تقریر پر بلاول بھٹو زرداری کو سراہا 'بلاول بھٹو زرداری کا خطاب بہت زیادہ متاثر کن تھا'۔

ٹی وی اینکر کاشف عباسی جو پہلے ہی ' اس نوجوان سیاستدان کی انتخابی مہم سے متاثر تھے' نے ٹوئیٹ کیا 'جتنا میں ان کا خطاب سن رہا ہوں، اتنا ہی ان سے متاثر ہورہا ہوں، انہوں نے مسائل پر بات کی، انہوں نے چیلنجز پر بات کی، وہ حزب اختلفافمیں ہیں تو انہیں کچھ سیاست بھی کرنی چاہئے'۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مرتضیٰ وہاب بھی اپنے پارٹی رہنماءسے بہت متاثر ہوئے 'قوم نے آج وزیراعظم کے انتخاب کے بعد تینوں رہنماﺅں کو بات کرتے سنا، منتخب وزیراعظم عمران خان اور شہباز شریف نے جذباتی خطاب کیا، یہ بلاول بھٹو زرداری تھے جنھوں نے واضح انداز سے مسائل پر بات کی، وہ واحد فرد تھے جنھوں نے الیکشن 2018 کے شہیدوں پر بات کی، یہ ایک بہترین آغاز ہے'۔

معروف کالم نگار خرم حسین نے لکھا ' ارے واہ، بلاول بھٹو اس وقت قومی اسمبلی کے سب سے باشعور رکن ہیں'۔

صحافی رﺅف کلاسرا نے کہا 'بلاول نے میلہ لوٹ لیا، منتخب وزیراعظم کے پاس بھی بلاول بھٹو کے خطاب کو سراہنے اور آخر میں ڈیسک بجانے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا'۔

ممتاز کالم نگار ندیم فاروق پراچہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری کو سراہا ' بہت خوب بلاول بھٹو زرداری، زبردست تقریر، کوئی جذباتی انداز نہیں، جو ہوا اسے شہباز شریف کو تسلیم کرلینا چاہئے، عمران خان اب وزیراعظم ہیں'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024