• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین سہولت سامنے آگئی

شائع August 17, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ استعمال کرنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ رواں سال نومبر سے انہیں اپنا چیٹنگ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اسٹور کرنے پر کسی قسم کی اسٹوریج اسپیس کی قربانی نہیں دینا پڑے گی۔

اس وقت واٹس ایپ ڈیٹا کو جب گوگل ڈرائیو پر بیک اپ کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے تو وہ اس کلاﺅڈ سروس میں دستیاب جگہ پر قبضہ کرتا ہے۔

مگر اب فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے گوگل نے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہ بیک اپ مکمل مفت ہوگی یعنی اسٹوریج میں ایک ایم بی کمی بھی نہیں آئے گی۔

مزید پڑھیں : کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟

واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ کو گوگل پر اپ لوڈ کرنا اس بھی فائدہ مند کیونکہ اگر فون خراب ہوجائے یا گم یا چوری ہوجائے تو میسجنگ ریکارڈ، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ کو دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ دیگر میسجنگ اپلیکشنز سے کچھ مختلف ہے جن کے میسجز ان کے سرورز پر ہی اسٹور ہوتے ہیں۔

واٹس ایپ میں ڈیٹا بیک اپ کے لیے کسی اور کمپنی کی کلاﺅڈ سروس کو استعمال کرکے انہیں فونز میں موجود ڈیٹا سے منسلک کردیا جاتا ہے۔

ایپل صارفین کا ڈیٹا آئی کلاﺅڈ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کا گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

یہ بات بھی ذہن میں رکھیں اگر آپ نے واٹس ایپ بیک اپ کو ایک سال سے اپ ڈیٹ نہیں کیا تو وہاں موجود سارا ریکارڈ نومبر میں اپ ڈیٹ کے بعد اڑ جائے گا۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی بیک اپ کو گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کرنے کے لیے فون کو وائی فائی سے کنکٹ کریں کیونکہ موبائل ڈیٹا پر کافی خرچہ ہوسکتا ہے۔

اگر آپ نے اب تک اپنا واٹس ایپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ نہیں کیا تو اس کے لیے ایپ کی سیٹنگز میں جاکر چیٹ کے آپشنز میں چیٹ بیک اپ پر کلک کریں اور وہاں بیک اپ کے آپشن پر کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024