• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
Live Election 2018

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

شائع August 17, 2018

نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس میں ہوئی، محمود خان سے وزارت اعلیٰ کا حلف گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے لیا.

پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان خیبر پختونخوا کے 22ویں منتخب وزیراعلیٰ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : محمود خان خیبرپختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ بن گئے

محمود خان کا انتخاب گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں عمل میں آیا تھا۔

پی ٹی آئی کے محمود خان کے حق میں لابی میں جانے والے اراکین کی تعداد 77 تھی جبکہ دوسری لابی میں اپوزیشن کے امیدوار میاں نثار گل کے حق میں جانے والوں کی تعداد 33 تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024