• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دوپہر کو طاری ہونے والی غنودگی بھگانے میں مددگار ٹپس

شائع August 17, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ رات بھر 8 گھنٹے کی نیند، صبح کی متحرک سرگرمیاں اور دوپہر کے صحت بخش کھانے کے بعد اچانک طبیعت سست اور غنودگی چھانے لگتی ہے؟

تو اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان دن میں 2 بار نیند لینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

یہ دعویٰ کچھ عرصے قبل آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا تھا۔

ایڈیلیڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق دوپہر کے کھانے کے بعد سستی اور غنودگی کا احساس فطری ہے کیونکہ انسان دن میں 2 نیندیں لینے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

اسی طرح امریکا کی سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ سہ پہر تین بجے کے قریب انسانی جسمانی گھڑی سست ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ غنودگی یا سستی سی محسوس ہونے لگتی ہے۔

تحقیق کے مطابق دوپہر کی نیند یا قیلولے کا بہترین وقت بھی دوپہر تین بجے کا ہے اور اس وقت بیس سے تیس منٹ کی نیند صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ دوپہر کو بیس سے تیس منٹ کی نیند ہی بہترین ہوتی ہے، اس سے زیادہ دورانیہ ذہن کو زیادہ غنودگی کا شکار کردیتا ہے، جبکہ رات کو سونا بھی مشکل ہوتا ہے۔

تاہم اکثر ایسا جسمانی توانائی میں کمی کا نتیجہ ہوتا ہے اور چند آسان ٹرکس سے آپ خود کو دوبارہ ری چارج کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دوپہر کو بہت زیادہ سونا امراض کا خطرہ بڑھائے

باہر نکل کر دھوپ کا مزہ لیں

دوپہر کے کھانے کے بعد سستی طاری ہورہی ہو تو کچھ دیر کے لیے چار دیواری سے باہر نکل کر دھوپ میں چہل قدمی کریں، اس سے جسمانی گھڑی ری سیٹ ہوجائے گی جبکہ نیند کا باعث بننے والے ہارمون میلاٹونین بننے کا عمل سست ہوجائے گا، دھوپ سے جسم کو فائدہ مند وٹامن ڈی بھی حاصل ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ کم کرتا ہے۔

دوپہر کے کھانے میں پروٹین کو ترجیح دیں

دوپہر کے کھانے میں چکن یا سرخ گوشت یا پروٹین سے بھرپور غذا کو ترجیح دیں، انڈا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

چائے کا مزہ لیں

کھانے کے بعد چائے پینے کا خیال اچھا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں موجود کیفین کی معمولی مقدار ذہنی چوکنا پن بڑھاتی ہے اور غنودگی دور کرتی ہے۔

چیونگم سے مدد لیں

منٹ فلیور والی چیونگم دماغ کو متحرک کرتی ہے اور چیونگم کو چبانا بھی دماغ کے لیے سستی بھگانے کا ٹونک ثابت ہوتا ہے۔ اور ہاں چیونگم چبانے سے لعاب دہن کی مقدار بڑھتی ہے جو مسوڑوں کے امراض کا خطرہ کم کرتا ہے۔

جسمانی طور پر متحرک رہیں

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ہلکی جسمانی سرگرمیاں کچھ وقفے کے بعد کرنا بھی ذہنی طور پر الرٹ کرنے کے ساتھ جسمانی فٹنس بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔ تو بیٹھ کر باتیں کرنے کے بجائے کچھ وقت کے لیے اٹھ جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024