• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دپیکا اور رنویر کی شادی میں موبائل فونز لانا ممنوع

شائع August 16, 2018 اپ ڈیٹ August 17, 2018
یہ دونوں 20 نومبر کو شادی کرلیں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ دونوں 20 نومبر کو شادی کرلیں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی رواں سال 20 نومبر کو شادی کی خبر سنتے ہی دونوں اداکاروں کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرنا شروع کردیا۔

تاہم بری خبر یہ ہے کہ مداح ان دونوں کی شادی کی تصاویر نہیں دیکھ پائیں گے۔

دپیکا اور رنویر کی شادی رواں سال 20 نومبر کو اٹلی میں ہوگی، جہاں ان کے خاندان اور قریبی دوستوں میں سے صرف 30 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی بھی گزشتہ سال اٹلی میں ہی ہوئی تھی، جس کے بعد تقریب میں موجود مہمانوں نے ان دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں.

تاہم ایسا دپیکا اور رنویر کی شادی میں نہیں ہوگا.

مزید پڑھیں: رنویر اور دپیکا 30 افراد کے سامنے شادی کریں گے

اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں نے اپنی شادی میں مدعو مہمانوں سے درخواست کردی ہے کہ وہ تقریب میں اپنے موبائل فون کے بغیر شریک ہوں.

جی ہاں فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں اداکاروں کی شادی میں موبائل فون لانا ممنوع ہوگا.

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ دونوں اداکار اپنی شادی کو پرائیوٹ تقریب رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

بعدازاں دپیکا اور رنویر خود اپنی شادی کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے، جبکہ بعدازاں بھارت میں بھی ان کی شادی کا ایونٹ منعقد ہوگا، جہاں بولی وڈ کی نامور شخصیات شرکت کریں گی، اور امید ہے کہ اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر ضرور شیئر کی جائیں۔

خیال رہے کہ رواں سال سونم کپور اور آنند اہوجا کی شادی کی تصاویر بھی بولی وڈ اسٹارز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024