• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ڈیرن بیری نے 'پی سی بی' کی فیلڈنگ کوچ کی پیشکش مسترد کردی

شائع August 15, 2018 اپ ڈیٹ August 21, 2018

لندن: آسٹریلوی اسٹیٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی پیشکش مسترد کردی۔

سابق وکٹ کیپر بلے باز اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بیرون ملک کُل وقتی ملازمت کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ڈیرن بیری نے کہا کہ ’میں اس پیشکش کے لیے مکی آرتھر اور پی سی بی کا بہت شکر گزار ہوں، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل وقتی بیرونِ ملک ملازمت کے لیے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کام جاری رکھوں گا اور بین الاقوامی کوچنگ کی پیشکش سے متعلق بھی غور کروں گا۔‘

ڈیرن بیری کو فیلڈنگ کوچنگ کی پیشکش اس وقت کی گئی جب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر اپنے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈیرن بیری نے 1989 سے 2004 تک 153 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے وابستہ ہونے سے قبل انہوں نے مقامی ٹیم 'جنوبی آسٹریلیا' کے ساتھ چار سال گزارے اور اس کی بگ بیش کے 11-2010 کے سیزن میں شاندار کامیابی حاصل کرنے میں رہنمائی کی۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 15 اگست 2018 کو شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024