• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کون؟

شائع August 15, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر پاکستان کی قومی اسمبلی کے 21ویں اسپیکر منتخب ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے نو متخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اور وہ نومبر 1969 کو صوابی میں پیدا ہوئے۔

اسد قیصر زمانہ طالبِ علمی میں ہاکی اور والی بال کے بہت اچھے کھلاڑی رہے ہیں اور انہوں نے اس زمانے سے طلبہ سیاست سے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے 1996 میں نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد رکھنے کے بعد اسد قیصر نے اس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

قبلِ ازیں اسد قیصر جماعتِ اسلامی اور شبابِ ملی پاکستان میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔

مزیر پڑھیں: اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد پارٹی نے انہیں اسی سال ضلعی صدر نامزد کردیا تھا۔

اسد قیصر کی نظریں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کی نشست پر مرکوز تھیں جو انہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے 2008 میں دے دی گئی تھی۔

2013 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد اسد قیصر صوبائی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 18 صوابی ون، اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی نسشت سے پی کے 44 صوابی 2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

قومی اسمبلی کی نشستوں پر اکثریت حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی اور اسد قیصر کو ہی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخوا، آغاسراج درانی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

پارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی نامزدگی کے بعد اسد قیصر نے اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی۔

اسد قیصر تعلیمی میدان میں سرگرم ہیں اور یہ قائدِ اعظم گروپ آف اسکولز کے مالک بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخاب میں 176 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اسد قیصر گوہر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے دوسری شخصیت ہیں جنہیں اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا گیا ہے جبکہ ان سے قبل گوہر ایوب خان اس صوبے سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت تھے جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ایاز صادق کے نااہل ہونے کے بعد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے مرتضٰی جاوید عباسی نے یہ منصب بطور قائم مقام اسپیکر سنبھالا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024