• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رنویر اور دپیکا 30 افراد کے سامنے شادی کریں گے

شائع August 15, 2018
جوڑے نے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی—فوٹو: فلم فیئر
جوڑے نے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی—فوٹو: فلم فیئر

بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس اس وقت ہی شروع ہوگئی تھیں جب اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی ہوئی تھی۔

اگرچہ یہ رپورٹس بھی آتی رہی ہیں کہ دونوں نے منگنی کرلی ہے، جب کہ ایک بھارتی ویب سائٹ نے تو یہ دعویٰ کردیا دیا ہے کہ دونوں نے شادی بھی کرلی ہے، بس اس کا اعلان کرنا باقی ہے۔

تاہم متعدد رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی رواں برس نومبر یا دسمبر میں ہوگی۔

تاہم اب دونوں کی شادی کی حتمی تاریخ سامنے آگئی، ساتھ ہی ان کی شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے مہمانوں کی تعداد کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے۔

نشریاتی ادارے ‘فلم فیئر’ نے اپنی رپورٹ میں جوڑے کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی شادی رواں برس 20 نومبر کو ہوگی۔

دونوں نے اب تک 3 فلموں میں ایک ساتھ کام کیاہے—اسکرین شاٹ
دونوں نے اب تک 3 فلموں میں ایک ساتھ کام کیاہے—اسکرین شاٹ

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جوڑا یورپی ملک اٹلی میں شادی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی ہوچکی، بھارتی ویب سائٹ کا دعویٰ

ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں صرف 30 افراد کو مدعو کیا گیا جائے گا، جن میں دونوں خاندان کے افراد سمیت ان کے قریبی دوست شامل ہوں گے۔

اگرچہ ابھی مہمانوں کی فہرست سامنے نہیں آئی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی شادی میں بولی وڈ کی نمایاں شخصیات شامل ہوں گی۔

جوڑا اٹلی میں کس جگہ شادی کرے گا، اس حوالے سے بھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی، تاہم امکان ہے کہ ان کی شادی اٹلی کی معروف سیاحتی جھیل کومو کے قریب ہوگی۔

ساتھ ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ جوڑا اپنی شادی کی ایک تقریب بھارت میں بھی منعقد کرے گا، تاہم یہ تقریب کہاں ہوگی، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

دونوں کے درمیان گزشتہ 3 سال سے محبت کی چہ مگوئیاں جاری ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان گزشتہ 3 سال سے محبت کی چہ مگوئیاں جاری ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024