• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

‘خودی کو کر بلند اتنا’ کے ذریعے ‘جنون’ کی واپسی

شائع August 14, 2018
گانے میں تینوں گلوکار نظر آئے—اسکرین شاٹ
گانے میں تینوں گلوکار نظر آئے—اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف صوفی بینڈ ‘جنون’ نے اگرچہ 2016 میں بھی اپنا ایک میوزک البم ریلیز کیا تھا، تاہم اب اسی میوزیکل بینڈ نے اپنے ہی پرانے گانے کو نئے انداز میں گا کر واپسی کی ہے۔

جنون نے 2016 میں ریلیز کردہ البم ‘دور‘ کو تقریبا 13 سال کے وقفے کے بعد جاری کیا تھا، اب بینڈ نے 2 سال کے بعد پرانے گانے کو دوبارہ گا کر واپسی کی ہے۔

‘خودی کو کر بلند اتنا’ کو جنون گروپ کے تینوں موسیقاروں اور گلوکاروں نے نئے انداز سے گاکر لوگوں کے دل جیت لیے۔

علامہ اقبال کی شہرہ آفاق شاعری میں فلمائے گئے گانے میں اس بار دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے افراد کو بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے میں سلمان احمد، علی عظمت اور برین او کنیل پرانے جذبے اور جنون کے ساتھ گاتے نظر آتے ہیں۔

اگرچہ گانے کو نئے انداز میں گایا گیا ہے، تاہم گانے کی طرز وہی پرانی رکھی گئی ہے اور اس کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کی جدوجہد کو دکھا کر نئی نسل کو جذبے کا پیغام دیا گیا ہے۔

گانے میں حال ہی میں ڈبل سینچری کرنے والے پاکستانی بلے باز فخر زمان، پاکستان کی پہلی پائلٹ خاتون کیپٹن مریم مسعود، ہولی وڈ میں ویژوئل افیکٹس کی خدمات سر انجام دینے والی لاریب عطا، نوجوان سائنسدان شہیر نیازی اور ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی رونق لاکھانی کو دکھایا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Murad Aug 15, 2018 02:41am
They haven't lost the spart a single bit... Great song, great music... great vocals...

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024