• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان کے یوم آزادی پر ایران میں مبارکباد کے سائن بورڈ آویزاں

شائع August 14, 2018

تہران: پاکستان کے 72 واں یوم آزادی کے موقع پر ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای اورعوام کی جانب سے پاکستانی قوم کو تہران میں سائن بورڈ ویزاں کرکے منفرد انداز میں مبارکباد پیش کی گئی۔

ایران کے سب سے بڑے شہر تہران کے مرکز میں متعدد سائن بورڈ آویزاں کیے گئے جن پر پاکستان کے تمام صوبوں کی تصویروں کے ساتھ مبارک باد کے پیغامات تحریر ہیں۔

متعدد سائن بورڈز پر ایرانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای اور قائد اعظم کی تصویریں واضح ہیں۔

شہر کی تمام بڑی شاہراؤں پر ایسے سیکڑوں سائن بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘پاکستان اور ایران تعلقات دوبارہ بحال کرنے کیلئے تیار’

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کی یوم آزادی پر کسی دوسرے ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر اظہار تشکر کیا گیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق بینرز میں پاکستان کی تاریخی عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔

ایران کی جانب سے پاکستان کی یوم آزادی پر منفرد انداز کو دونوں ممالک کے مابین بہتر دوستانہ تعلقات کے زمرے میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔

مزیدپڑھیں: پاک-ایران تعلقات: ‘پائیدار امن’ کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی ملاقات

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان نے حالیہ انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد اپنے خطاب میں ایران کے ساتھ مزید بہتر تعلقات قائم رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024