• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: یومِ آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، 38 افراد زخمی

شائع August 14, 2018

کراچی میں یومِ آزادی کی خوشی میں رات گئے ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 38 افراد زخمی ہوگئے۔

جشنِ آزادی کی خوشی میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہریوں نے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس میں بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں میں سے 15 کو جناح ہسپتال، 11 کو عباسی شہید ہسپتال، 5 کو سول ہسپتال، 4 کو لیاقت نیشنل ہسپتال جبکہ 3 افراد کو نارتھ ناظم آباد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزیر پڑھیں: کراچی: جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ سے ایک ہلاک، متعدد زخمی

پولیس کے مطابق تمام افراد کو 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب جشنِ آزادی کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی ہلاک نہیں ہوا۔

عباسی شہید ہسپتال میں آنے والے زخمیوں میں 45 سالہ اقبال، 50 سالہ سہیل، 55 سالہ فاروق، 22 سالہ سجاد، 42 سالہ عابدہ، 16 سالہ یاسین، 25 سالہ ناصر، 40 سالہ شیرباز خان، 25 سالہ حسن، عروج اور یونس شامل ہیں۔

سول ہسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں 35 سالہ محمد نواز، 50 سالہ اشرف، 12 سالہ سمیر، 18 سالہ عبدالواحد اور 7 سالہ عاقب خان شامل ہیں۔

ہوائی فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے متعدد افراد کو کراچی کے جناح ہسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں 25 سالہ محمد حسن، 29 سالہ طوبیٰ شکیل، 18 سالہ ملار، 55 سالہ محمد سہیل، 22 سالہ میر علی، 35 سالہ فرمان اللہ، 11 سالہ سلیمان، 50 سالہ تاج بی بی، 27 سالہ حسن، 43 سالہ تہمینہ، 55 سالہ فیروزہ، 19 سالہ رضوان، 24 سالہ نصیب خان، 26 سالہ وقاص اور 30 سالہ آصف قمر زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ، بچہ ہلاک

زخمی ہونے والوں میں سے 36 سالہ یوسف، 26 سالہ عبدالقادر، 22 سالہ علی رضا اور 25 سالہ عتیق کو لیاقت نیشنل ہسپتال جبکہ 22 سالہ سلمان، 44 سالہ زلیخاں، 15 سال آعیش محسن اور 40 سالہ محبوب انور کو امام کلینگ نارتھ ناظم آباد علاج کے لیے لایا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میں قومی تہواروں اور سالِ نو کی تقریب کے دوران شہریوں کی جانب سے ’خوشی‘ میں آتشی اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔

ہوائی فائرنگ کے دوران غلط طریقے سے چلنے والی گولی کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اس کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جاتے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024