آرمی چیف نے 'سرسبز و شاداب پاکستان' مہم کا آغاز کردیا
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک گیر 'سرسبز و شاداب پاکستان' مہم کا آغاز کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے یوم آزادی پر قوم کو تحفہ دیتے ہوئے قومی شجر کاری مہم میں بھرپور شرکت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے ملک گیر 'سرسبز و شاداب پاکستان’' مہم کا آغاز کیا۔
مہم کے تحت 13 اگست کو 20 لاکھ پودے لگائے گئے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانیوں سے قومی مہم میں بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'درخت زندگی ہیں، درخت لگائیں زندگی بچائیں۔'
قبل ازیں آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'رواں مون سون سیزن میں پاک فوج کے جوان مجموعی طور پر ایک کروڑ پودے لگائیں گے۔'