• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی اولاد کس ملک کے شہری ہوں گے؟

شائع August 12, 2018

ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی کو 8 سال ہوگئے ہیں اور اب ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے، تاہم ان کی اولاد پاکستانی ہوگی یا بھارتی شہریت کی حامل، یہ وہ سوال ہے جو دونوں ممالک میں ان کے مداح پوچھتے ہیں اور اب بھارتی ٹینس اسٹار نے اس کا جواب دیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے شادی اور بچے کے حوالے سے مختلف سوالات کا جواب دیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اس جوڑے کا بچہ بھارتی ہوگا یا پاکستانی؟ تو ثانیہ مرزا نے کہا ' ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں، مگر ہم شہریت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، یہ شہ سرخیوں میں تو اچھا لگ سکتا ہے، مگر گھر میں ہمارے لیے اس کی کوئی اہمیت نہیں'۔

مزید پڑھیں : ‘بھابھی اپنا خیال رکھیں’

آسان الفاظ میں ان کا بچہ بھارتی ہوگا یا پاکستانی، اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

ثانیہ مرزا نے بچے کی پیدائش کے حوالے سے منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو ہم جانتے تھے کہ ہم اپنے کیرئیرز سے سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ شعیب ملک بچے کے بہت زیادہ خواہشمند تھے ' مگر انہوں نے کبھی مجھے کہا نہیں اور نہ ہی دباﺅ ڈالا، میں ان کا بہت زیادہ احترام کرتی ہوں'۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ' متعدد افراد کا خیال ہے کہ شعیب اور میں نے دونوں ممالک کو متحد کرنے کے لیے شادی کی، جو کہ درست نہیں'۔

یہ بھی پڑھیں : ثانیہ اور شعیب کے ہاں اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے سسرال سال میں ایک بار جاتی ہیں اور وہاں انہیں بہت زیادہ محبت ملتی ہے جبکہ پورا ملک ان کا احترام کرتا ہے اور انہیں بھابھی کہتا ہے۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا ' میں یہ بھی جانتی ہوں کہ یہ احترام اور محبت میرے لیے ضروری نہیں، بلکہ یہ میرے شوہر کی وجہ سے ہے جو کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں، اسی طرح شعیب جب یہاں آتے ہیں تو انہیں میرے ملک میں محبت اور احترام ملتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024