• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

کوک اسٹوڈیو 11 کی پہلی قسط کے ‘شکوہ جواب شکوہ‘ کی دھوم

شائع August 11, 2018
کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو 10 اگست کو جاری کیا گیا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو 10 اگست کو جاری کیا گیا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

کوک اسٹوڈیو کے 11 ویں سیزن کا پہلا گانا ‘ہم دیکھیں گے’ تو گزشتہ ماہ 24 جولائی کو جاری کیا گیا تھا۔

تاہم اب کوک اسٹوڈیو کے 11 ویں سیزن کی پہلی قسط کے 4 گانے ریلیز کردیے گئے، جنہوں نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔

پہلی قسط کے گانوں کی ریلیز کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی، جس میں کوک اسٹوڈیو 11 کا حصہ بننے والے گلوکاروں سمیت ادکاروں اور شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں جہاں علامہ اقبال کے پوتے نے شرکت کی، وہیں فیض احمد فیض کی بیٹی نے بھی شرکت کی۔

شکوہ جواب شکوہ

شکوہ جواب شکوہ کو سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
شکوہ جواب شکوہ کو سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

پہلی قسط کے پہلے گانے کے طور پر علامہ اقبال کی شاعری کا انتخاب کیا گیا اور نتاشا بیگ، فرید ایاز اور ابو محمد قاسم قوال ساتھیوں سمیت ’شکوہ جواب شکوہ’ پر پرفارمنس کرتے نظر آئے۔

13 منٹ دورانیے کے گانے ‘شکوہ جواب شکوہ’ میں جہاں قوالی کا انداز شامل کیا گیا ہے، وہیں اس میں جدید موسیقی سے اسے خوبصورت بنایا گیا ہے۔

گانے میں گلوکارہ نتاشا بیگ اپنے ساتھیوں سمیت ’شکوہ’ پر پرفارمنس کرتی دکھائی دیں، جب کہ فرید ایاز اور ابو محمد قاسم ساتھیوں سمیت ’جواب شکوہ’ پر پرفارمنس کرتے دکھائی دیے۔

‘شکوہ جواب شکوہ’ کو 10 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے ریلیز ہوتے ہی ملک بھر میں دھوم مچادی اور اسے اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔

‘شکوہ جواب شکوہ’ جاری ہوتے ہی پاکستان میں یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ پر آگیا اور اس نے پہلی قسط کے دیگر گانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پہلی بار خواجہ سرا کوک اسٹوڈیو کا حصہ (بالکڑہ)

خواجہ سرا شادی کا گیت گاتے نظر آئے—اسکرین شاٹ
خواجہ سرا شادی کا گیت گاتے نظر آئے—اسکرین شاٹ

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے پہلی بار کوک اسٹوڈیو میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اگرچہ یہ گانا شادی بیاہ پر گائے جانے والے ڈھولک گیت کی طرح تیار کیا گیا ہے، تاہم اسی گانے کے ذریعے پہلی بار دیگر مخنث افراد کو بھی کوک اسٹوڈیو کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بالکڑہ کو لکی، نغمہ اور جمی خان نے ساتھیوں سمیت گایا ہے، اگرچہ یہ گانا ڈھولک گیت کی طرح ہے، تاہم گانے کی موسیقی اور شاعری کے ذریعے اسے منفرد انداز میں پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔

جہاں پہلی بار خواجہ سراؤں کو کوک اسٹوڈیو کا حصہ بنانے پر تعریف کی جا رہی ہے وہیں کچھ لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں کہ مخنث افراد کو روایتی طریقے کا شادی کے حوالے سے گایا جانے والا گیت ہی کیوں دیا گیا۔

‘میں ارادہ‘

میں ارادہ کو بھی پسند کیا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
میں ارادہ کو بھی پسند کیا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

‘میں ارادہ’ کے ساتھ جہاں گلوکارہ ہانیہ اسلم نے طویل عرصے بعد واپسی کی وہیں اس گانے میں کئی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگاکر موسیقی کے مداحوں کا تحفہ دیا۔

‘میں ارادہ’ کی خاص بات یہ ہے کہ جہاں اس میں ہانیہ عامر نے واپسی کی، وہیں اس میں رچل وکاس جی بھی نظر آئیں، ساتھ ہی اس گانے کے ذریعے نئی گلوکاروں نے بھی ڈیبیو کیا۔

’میں ارادہ’ میں صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر کی نئی گلوکارہ شموں بائی اور شمالی علاقہ جات کی گلوکار بہنوں آریانہ اور امرینا نے بھی کوک اسٹوڈیو ڈیبیو کیا۔

یہ تینوں فنکارائیں اس سے قبل کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر میں گاتی نظر آئی تھیں۔

‘شکوہ جواب شکوہ’ کی طرح ‘میں ارادہ’ کی موسیقی اور انداز کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

رپ ہے سارا

لیاری انڈر گراؤنڈ نے بھی منفرد گانا پیش کیا—اسکرین شاٹ
لیاری انڈر گراؤنڈ نے بھی منفرد گانا پیش کیا—اسکرین شاٹ

انگریزی و بلوچی ریپ کی موسیقی کے حسین امتزاج سے سجے اس گانے کو مشہور بینڈ لیاری انڈر گراؤںڈ اور ینگ دیسی کے گلوکاروں نے گایا ہے۔

اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نہ صرف انگریزی اور بلوچی زبان میں شاعری شامل کی گئی ہے، بلکہ اس میں پنجابی اور اردو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025