• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

الیکشن کمیشن کی کامیاب امیدواروں کو زائد نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

شائع August 11, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات میں ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب امیدواروں کو اضافی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 223(3) کے تحت قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلیوں میں ایک سے زائد نشستیں رکھنے والے امیدواروں کو حلف اٹھانے سے قبل اضافی نشستوں کو چھوڑنا ہوگا اور وہ اپنی پسند کی کوئی بھی ایک کامیاب نشست رکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو ساتھیوں سمیت نشستیں چھوڑنا پڑیں گی

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار دیگر نشستوں سے اپنا استعفیٰ چیف الیکشن کمشنر کو خود یا کسی تصدیق شدہ ایجنٹ کے ذریعے ای سی پی سیکریٹریٹ اسلام آباد یا صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں جمع کرائیں۔

خیال رہے کہ انتخابات میں مختلف امیدواروں نے ایک سے زائد نشستوں سے حصہ لیا تھا، جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، بنوں اور میانوالی سے قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے حصہ لیا تھا اور وہ تمام نشستوں پر کامیاب ہوگئے تھے، تاہم بعد میں انہوں نے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا میانوالی کی نشست برقرار رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا گیا ہے جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی اسی روز بلایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس 15 اگست کو منعقد ہوگا جبکہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ کے بارے میں ابھی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024