• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

برطانیہ کی عسکری فیکٹری میں دھماکا، ایک شخص ہلاک

شائع August 11, 2018

برطانیہ کے علاقے سیلسبری میں قائم عسکری سازوسامان تیار کرنے والی فیکٹری میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق دھماکے کے بعد فیکٹری کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر امدادی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو طلب کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر دھماکا: برطانوی میڈیا کے حملہ آور سے متعلق انکشافات

واقعہ برطانوی وقت کے مطابق شام 5 بجے پیش آیا، آخری اطلاعات موصول ہونے تک ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش جاری تھی۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، اور اب مقامی آبادی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سخت خوف کی فضا پھیل گئی تھی جبکہ علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

فیکٹری کے مالک چرمنگ گروپ کے بزنس ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد متاثرہ جگہ کو فوری طور پر خالی کروا کر صورتحال معمول پر لائی گئی، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: وسطی برطانیہ میں مشتبہ دھماکا، تفتیش جاری

اس کے ساتھ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ولٹشائر پولیس اور ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایگزیکٹو کی جانب سے بھی وقوعہ کی تفتیش شروع کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024