• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

52 سابق پارلیمنٹیرینز تاحال سرکاری رہائشگاہوں پر قابض

شائع August 10, 2018

حالیہ عام انتخابات میں شکست کے باوجود قومی اسمبلی کے 50 سے زائد سابق نے تاحال پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی نہیں کیں۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والی فہرست کے مطابق پارلیمنٹ لاجز پر قابض سابق پارلیمنٹیرینز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر طلال چوہدری، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار، سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی شامل ہیں۔

فہرست میں شامل ان سابق پارلیمنٹیرینز کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ق)، جمیعت علمائے اسلام (ف)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ لاجز کو تین ماہ قبل حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے پر خالی کیا جانا تھا۔

فہرست میں مندرجہ ذیل سابق اراکین قومی اسمبلی کے نام بھی شامل ہیں:

  • پیر امیر الحسنات شاہ

  • میجر طاہر اقبال

  • بلال ورک

  • مولانا امیر زمان

  • شیخ آفتاب احمد

  • راجہ مطلوب مہدی

  • شیزا فاطمہ

  • شیخ صلاح الدین

  • زین الہٰی

  • سردار جعفر لغاری

  • چوہدری جعفر اقبال

  • عبدالغفور ڈوگر

  • مزمل قریشی

  • خواجہ سہیل منظور

  • غلام ربانی کھر

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024