• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سوہائے ابڑو اور اظفر رحمٰن کی ‘ایک چانس پیار کا’

شائع August 10, 2018
ٹیلی فلم کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائےگا—اسکرین شاٹ
ٹیلی فلم کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائےگا—اسکرین شاٹ

موٹر سائیکل گرل اداکارہ سوہائے علی ابڑو جلد ہی چھوٹی اسکرین پر طویل عرصے بعد جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

جی ہاں، سوہائے علی ابڑو ساتھی اداکار اظفر رحمٰن کے ساتھ عیدالاضحٰی پر ریلیز ہونے والی ہم ٹی وی کی ٹیلی فلم ‘ایک چانس پیار کا’ میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اس وقت ٹیلی فلم کی شوٹنگ جاری ہے، اس فلم کے ذریعے سوہائے علی ابڑو طویل عرصے بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کریں گی۔

اس ٹیلی فلم سے قبل بھی اظفر رحمٰن اور سوہائے علی ابڑو ہم ٹی وی کے معروف ڈرامے ‘آدھی گواہی’ میں جلوہ گر ہوچکے ہیں اور دونوں کی کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا۔

‘ایک چانس پیار کا’ کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اظفر رحمٰن نے بتایا کہ فلم میں سوہائے علی ابڑو نینا نامی ایک نوجوان لڑکی کا کردار ادا کریں گی جو اپنے بہترین دوست سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوہائے علی ابڑو کی ’موٹر سائیکل گرل‘

اداکار کے مطابق اگرچہ نینا اپنے بہترین دوست سے شادی کرنا چاہتی ہیں، تاہم ان کی والدہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہوتیں اور انہیں ایسا کرنے سے منع کرتی ہیں، کیوں کہ ان کے مطابق یہ فیصلے درست ثابت نہیں ہوگا۔

اظفر رحمٰن نے بتایا کہ ‘ایک چانس پیار کا’ میں وہ نینا کے بہترین دوست کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اداکار نے فلم کی مزید کہانی کو راز میں رکھتے ہوئے بتایا کہ فلم کی کہانی اسی معاملے کے گرد گھومتی ہے کہ کس طرح نینا اور ان کا دوست نینا کی ماں کو شادی کے لیے راضی کرتے ہیں۔

ان کے مطابق ٹیلی فلم کی مزید کاسٹ میں تارا محمود، شہناز پرویز اور علی طاہر بھی شامل ہیں، جب کہ اسے عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس ٹیلی فلم سے قبل بھی دونوں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ
اس ٹیلی فلم سے قبل بھی دونوں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024