• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

‘بھابھی اپنا خیال رکھیں’

شائع August 10, 2018
ثانیہ مرزا کے ہاں اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام
ثانیہ مرزا کے ہاں اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار بیوی ثانیہ مرزا کے ہاں اگرچہ پہلے بچے کی پیدائش رواں برس اکتوبر میں متوقع ہے۔

تاہم ابھی سے ہی وہ خود اور ان کے مداح ان کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔

امید سے ہونے کے بعد ثانیہ مرزا نے جہاں تقریبات میں شرکت کرنے سمیت دیگر معمولات کو برقرار رکھا ہوا ہے، وہیں وہ اب اپنی بہن کے ساتھ ٹینس کھیلتی بھی دکھائی دیں۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں ٹینس کھیلتی نظر آئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امید سے ہونے کی وجہ سے ثانیہ مرزا کا وزن بڑھا ہوا ہے اور وہ پہلے کی طرح تیزی سے اسٹروک نہیں مار سکتیں تاہم انہوں نے ٹینس کھیلنے کی ویڈیو شیئر کرکے اپنے مداحوں کو جذبہ دیا۔

ثانیہ مرزا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں تیزی سے ادھر سے ادھر حرکت کرنے کے لیے اس وقت پہیوں کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے، اس لیے وہ آرام سے حرکت کر رہی ہیں۔

ان کی اس ویڈیو پر کئی مداحوں نے کمنٹس کیے اور انہوں نے ثانیہ مرزا کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا۔

ایک مداح نے ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد لکھا کہ ‘ممی ان ایکشن’ ایک اور مداح نے لکھا ‘سپر کھلاڑی’۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ اور شعیب کا پہلے بچہ کی پیدائش سے متعلق اہم اعلان

کچھ مداحوں نے انہیں احتیاط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کچھ دن انتظار کرنے کا بھی کہا۔

ایک مداح نے لکھا کہ ‘بھابھی اپنا خیال رکھیں’، کچھ مداحوں نے انہیں ٹینس کھیلتا ہوا دیکھ کر لکھا کہ وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

علاوہ ازیں ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ان کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں بہنیں والد کے سامنے گھر کے ٹینس کورٹ میں کھیلتی دکھائی دیں۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انعم مرزا نے لکھا کہ ان کی بہن جلد ہی ماں بننے والی ہیں، تاہم پھر بھی وہ ان سے کچھ ٹینس گیندیں ہٹ کروا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ثانیہ اور شعیب کے ہاں اکتوبر میں ننھے مہمان کی آمد ہوگی

ان کی اسی ویڈیو پر بھی لوگوں نے خوشی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کو کچھ دن انتظار کرنے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے رواں برس اپریل میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

امید سے ہونے کے بعد بھی ٹینس اسٹار اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام
امید سے ہونے کے بعد بھی ٹینس اسٹار اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام

بعد ازاں خبر سامنے آئی تھی کہ ثانیہ مرزا کے ہاں اکتوبر میں بچے کی ولادت ہوگی۔

اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے قبل ہی جوڑے نے بچے کا نام طے کر رکھا ہے اور ثانیہ مرزا نے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچے کے نام کے ساتھ ملک مرزا لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ اور شعیب نے بچے کا نام طے کرلیا

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اگرچہ لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے ہاں پہلا بچہ بیٹا ہو تاہم شعیب ملک چاہتے ہیں کہ ان کے ہاں پہلے بیٹی ہو۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 8 اپریل 2010 میں شادی کی تھی ان کےہاں 10 سال بعد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دونوں نے 2010 میں شادی کی تھی—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام
دونوں نے 2010 میں شادی کی تھی—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024