• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہد کپور کی یمی گوتم اور شردھا کپور کیساتھ ‘بتی گل میٹر چالو’

شائع August 10, 2018
فلم کو آئندہ ماہ 21 ستمبر کو ریلیز کیا جائےگا—اسکرین شاٹ
فلم کو آئندہ ماہ 21 ستمبر کو ریلیز کیا جائےگا—اسکرین شاٹ

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ دندھے پر بنی بولی وڈ کی آنے والی فلم ‘بتی گل میٹر چالو’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

شاہد کپور، یمی گوتم، دیویندو شرما اور شردھا کپور کی مرکزی کاسٹ پر مبنی فلم کے جاری کیے گئے 3 منٹ سے بھی کم دورانیے کو ٹریلر کو دیکھ ہی فلم کی کہانی سمجھی جاسکتی ہے۔

تاہم ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں نہ صرف حساس موضوع کو چھیڑا گیا ہے، بلکہ فلم میں ہنسی مذاق، موج مستی اور رومانس بھی بھرپور دیکھنے کو ملے گا۔

‘بتی گل میٹر چالو’ کی کہانی بھارتی ریاست اترا کھنڈا کی بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے غلیظ کاروبار اور ان کے کاروبار سے متاثرعوام کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور اور یمی گوتم کی ‘بتی گل میٹر چالو’

فلم میں شاہد کپور ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گے، جو اس وقت بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے خلاف قانونی جنگ کرتے نظر آئیں گے جب ان کے انتہائی خاص دوست بجلی کمپنیوں کی جانب سے زائد بل ملنے پر خود کشی کرلیتے ہیں۔

شردھاا کپور شاہد کپور کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ
شردھاا کپور شاہد کپور کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ

’بتی گل میٹر چالو‘ میں یمی گوتم بھی وکیل کا کردار ادا کریں گی، جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی وکالت کرتے ہوئے شاہد کپور کے ساتھ عدالتوں میں دلائل دیتی نظر آئیں گی۔

دیویندو شرما بجلی کمپنیوں کا شکار بنتے نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ
دیویندو شرما بجلی کمپنیوں کا شکار بنتے نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ

شردھا کپور ایک ایسی بھارتی گھریلو خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی، جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ دھندے سے متاثر ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شردھا کپور کی ’بتی گل میٹر چالو‘

ٹریلر میں ان تیوں کے علاوہ شاہد کپور کے خاص دوست دیوندو شرما کو بھی دکھایا گیا ہے، جو کاروبار کرنے کے لیے اپنی فیکٹری چلاتے ہیں، تاہم ایک بار انہیں لاکھوں روپے کا بجلی کا بل موصول ہوتا ہے، جس وجہ سے ان پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور وہ مایوس ہوکر خود کشی کرلیتے ہیں۔

شاہد کپور دوست کی خودکشی کے بعد وکالت کرتے نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ
شاہد کپور دوست کی خودکشی کے بعد وکالت کرتے نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ اپنے جگری دوست کی خودکشی کے بعد موج مستیاں کرنے والے شاہد کپور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔

یمی گوتم بجلی کمپنیوں کی وکالت کرتی نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ
یمی گوتم بجلی کمپنیوں کی وکالت کرتی نظر آئیں گی—اسکرین شاٹ

فلم کی ہدایات ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ جیسی کامیاب فلم کے ڈائریکٹر شری نارائن سنگھ دیں گے، جب کہ بشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی پہلے رواں ماہ اگست تک ریلیز کرنے کا امکان تھا، تاہم اب فلم کو آئندہ ماہ 21 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024