• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکی گلوکار نے پریانکا چوپڑا سے منگنی کی تصدیق کردی

شائع August 10, 2018
امریکی گلوکار نے مبہم انداز میں تصدیق کی—فوٹو: یو ایس ویکلی
امریکی گلوکار نے مبہم انداز میں تصدیق کی—فوٹو: یو ایس ویکلی

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان محبت کی چہ مگوئیاں تو کب سے جاری تھیں، تاہم گزشتہ 2 ماہ سے ان کی منگنی کی افواہیں بھی چل رہی ہیں۔

رواں ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں نک جونس اور پریانکا چوپڑا کو سنگاپور میں میوزک کنسرٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد اداکارہ واپس بھارت پہنچیں تو ان کی انگلیوں میں منگنی کی انگوٹھی دیکھی گئی۔

تاہم اداکارہ نے ممبئی کے ایئرپورٹ سے باہر نکلتے ہی بڑی ہوشیار سے منگنی کی انگوٹھی اتار کر اپنی جینز میں چھپادی تھی۔

انگوٹھی چھپائے جانے کے ایک دن بعد ہی پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں اگرچہ نک جونس سے منگنی یا شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی تھی، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتیں۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اگست میں منگنی کریں گی؟

لیکن اب امریکی گلوکار 25 سالہ نک جونس نے اداکارہ سے منگنی کی مبہم انداز میں تصدیق کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے ‘یو ایس ویکلی’ کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں اپنے پرفیوم کی تقریب رونمائی کے موقع پر ایک مداح نے نک جونس کو منگنی کی مبارک باد دی، جس پر گلوکار نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی گلوکار نے بھارتی اداکارہ سے منگنی کے معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کے بجائے اس کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے منگنی اور شادی پر خاموشی توڑ دی

نک جونس کی جانب سے مبارک باد دینے والے مداح کا شکریہ ادا کرنے کو ان کی جانب سے منگنی کی تصدیق کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تاہم گلوکار یا اداکارہ نے اس حوالے سے تاحال ٹال مٹول کے بجائے واضح انداز میں منگنی کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

اگرچہ دونوں کے متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ دونوں رواں ماہ منگنی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، تاہم تاحال دونوں نے واضح طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

دونوں کے درمیان پہلی ملاقات 2017 کے آخر میں ہوئی—فوٹو: پریانکن نیٹ ورک انسٹاگرام
دونوں کے درمیان پہلی ملاقات 2017 کے آخر میں ہوئی—فوٹو: پریانکن نیٹ ورک انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024