• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بادشاہ بیگم: ایمان علی نے صبا قمر کی جگہ لے لی؟

شائع August 11, 2018
پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور ایمان علی ، فوٹو اسکرین شاٹ
پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور ایمان علی ، فوٹو اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور اداکار گوہر رشید کے مداح ان دونوں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب تھے کیوں کہ یہ دونوں بہت جلد ’بادشاہ بیگم‘ نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کرنے والے تھے، تاہم اب ایسا نہیں ہوپائے گا۔

اداکارہ صبا قمر پہلے تو اس ڈرامے میں کام کرنے کے لیے کافی پرجوش تھیں، تاہم اب انہوں نے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

اس خبر کا انکشاف ڈرامے کے پروڈیوسر راشد راشدی نے ایف ایم 99 کے ایک ریڈیو شو پر کیا، جہاں ان کا کہنا تھا کہ صبا قمر نے یہ فیصلہ ان سے بات چیت کرنے کے بعد ہی کیا ہے۔

پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ’صبا ایک بہترین اداکارہ ہیں، میں ان کے ساتھ بادشاہ بیگم میں کام کرنے والا تھا لیکن انہوں نے اس کا حصہ بننے سے انکار کردیا، میں ان کے فیصلے کی عزت کرتا ہوں، اور مجھے امید ہے کہ وہ آگے جس بھی پروجیکٹ کا حصہ بنیں گی، اس میں انہیں کامیابی ہی ملے، بادشاہ بیگم ڈرامہ میرے دل کے بہت قریب ہے، شاید اتنا ہی جتنا صبا قمر کے لیے ان کا اگلا پروجیکٹ ان کے دل سے قریب ہے، اس ہی لیے ہم نے اس ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا‘۔

راشد راشدی نے اس شو پر اس اداکارہ کے نام کا بھی اعلان کیا، جنہیں وہ صبا قمر کی جگہ کاسٹ کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایمان علی کی جانب دیکھ رہے ہیں، امید ہے وہ اس ڈرامے کا حصہ بن جائیں۔

تاہم انہوں نے یہ بات بھی بتائی کہ ابھی ایمان علی نے اس ڈرامے میں کام کرنے کی حامی نہیں دی۔

بادشاہ بیگم کی شوٹنگ کا آغاز دسمبر میں ہوگا۔

دوسری جانب ایمان علی نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی اس ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں، تاہم ابھی انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

کیا ایمان علی اس ڈرامے کے ساتھ ٹی وی پر واپسی اختیار کریں گی؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024