• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

چترال: امتحانی نتائج سے دلبرداشتہ 3 طلبا کی خود کشی

شائع August 7, 2018

چترال میں ایف ایس سی کے امتحانات کے نتائج آنے کے بعد 3 طلبا نے خودکشی کی جن میں سے 2 طالبات نے دریا میں چھلانگ لگا دی جبکہ ایک طالب علم نے خود کو گولی مار کر شدید زخمی کرلیا۔

پولیس کے مطابق چترال کے علاقے ریچ میں ایک طالبہ نے ایف ایس سی کے امتحان میں کم نمبر آنے پر دریا میں کود کر خود کشی کی اور امدادی کارکنوں نے تلاش کے بعد ان کی لاش نکال لی۔

والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی پڑھائی میں غیر معمولی تھی اور وہ اپنے نتیجے سے دلبرداشتہ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نتیجے کے بعد وہ غائب ہوگئی تھی اور تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ انہوں نے دریا میں کود کر خود کشی کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق چترال کے ہی علاقے گرم چشمہ میں بھی ایک طالبہ نے نتیجے سے دلبرداشتہ ہو کر دریا میں چھلانگ مار کر خود کشی کی۔

یہ بھی پڑھیں:این سی اے طالبِ علم کا قتل، 2 مشتبہ افراد گرفتار

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور لڑکی کی تلاش جاری ہے۔

بعد ازاں چترال کے ہی علاقے لوٹکوہ میں ایک طالب علم نے ایک پرچے میں ناکام ہونے پر خود کشی کی کوشش کی اور خود کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ طالب علم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک تھی اور انہیں پشاور بھیج دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024