• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Election 2018

'الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان مشاورت کے بغیر کیا گیا'

شائع August 7, 2018

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سامنے احتجاج کا اعلان پیپلز پارٹی سے مشاورت کیے بغیر کیا۔

ڈان نیوز کے پروگرام 'نیوز آئی' میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں رحمٰن نے کہا کہ بغیر مشاورت کے فیصلے ہوتے رہے تو متحدہ اپوزیشن کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج کا حصہ بنے بھی تو یہ مکمل طور پر پر امن طریقے سے ہوگا۔

پی پی رہنما نے واضح کیا کہ ان کی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی طرز کی موومنٹ کی حامی نہیں ہے.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024