• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سیف اور کرینہ اب کسی فلم میں اکھٹے کیوں نہیں ہوتے؟

شائع August 6, 2018
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ اسٹارز سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی شادی کو رواں سال اکتوبر میں 6 سال مکمل ہوجائیں گے اور حیران کن طور یہ جوڑا اتنے عرصے میں ایک بار بھی پردہ اسکرین میں اکھٹا نظر نہیں آیا۔

اور اس کے پیچھے چھپی وجہ کافی دلچسپ ہے، جس کا انکشاف سیف علی خان نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران کیا۔

درحقیقت سیف علی خان اور کرینہ کپور اب کسی فلم میں اپنے بیٹے تیمور علی خان کی وجہ سے اکھٹے نظر آرہے۔

مزید پڑھیں : کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق 4 دلچسپ باتیں

سیف علی خان ایک اچھے والد بننا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ بیٹے کو ان کا زیادہ سے زیادہ وقت ملے جب کرینہ کپور اپنے کام میں مصروف ہوں۔

سیف اور کرینہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے— اے ایف پی فائل فوٹو
سیف اور کرینہ 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے— اے ایف پی فائل فوٹو

اور اگر دونوں ہی اپنے کیرئیر میں مصروف ہوں تو تیمور کو نانی کے گھر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

مگر ان مخصوص ایام کے دوران بھی سیف علی خان تیمور کو پلے اسکول سے گھر لے جاتے ہیں یا کرینہ کپور بیٹے کو اپنے ساتھ شوٹنگ میں لے جاتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران سیف علی خان نے کہا 'ہم میں سے ایک اس وقت تیمور کے پاس ہوتا ہے جب دوسرا کام کرہا ہو، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم دونوں کی شوٹنگ کے اوقات مختلف ہوں تاکہ ہم میں سے ایک اس کے پاس رہ سکے'۔

یہ بھی پڑھیں : کرینہ کی سیف سے شادی کرنے کی واحد شرط

شادی سے پہلے سیف اور کرینہ نے کئی فلموں میں اکھٹے کام کیا اور اس بارے میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اس سے بیزار بھی ہوگئے تھے 'میں اس وقت اداکاری نہیں کرسکتا جب کرینہ کے ساتھ ہوں، درحقیقت آن اسکرین اس کے ساتھ میں بیزار ہوجاتا ہوں'۔

ویسے تو ایسی کافی افواہیں سامنے آئی ہیں کہ یہ جوڑا کسی فلم میں اکھٹا کاسٹ کیا گیا ہے مگر سیف علی خان کے اس بیان نے ان کی تردید کردی ہے۔

انٹرویو کے مطبق یہ دونوں مستقبل قریب میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے نظر نہیں آئیں گے۔

ویسے کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی ایک شرط پر کی تھی جس کا انکشاف انہوں نے 2016 میں ایک انٹرویو کے دوران کیا تھا۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا ’آج میں شادی شدہ ہوں اور بے حد خوش بھی، میں نے شادی سے قبل سیف کے سامنے صرف ایک شرط رکھی تھی کہ میں اپنی پوری زندگی کام کروں گی، پیسے کماؤں گی اور سیف کو میرا ساتھ دینا ہوگا‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024