• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پولیس کا نظام درست نہ ہو تو نظام انصاف پر اثر پڑتا ہے، چیف جسٹس

شائع August 6, 2018

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پولیس کا کسی بھی کیس میں کلیدی کردار ہوتا ہے کرمنل جسٹس سسٹم پولیس پر انحصار کرتا ہے اگر پولیس کا نظام درست نہ ہو تو نظام انصاف پر اثر پڑتا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں پولیس نظام اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں تمام صوبوں کے موجودہ اور سابقہ انسپیکٹر جنرلز (آئی جیز)، اٹارنی جنرل آف پاکستان ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے موجودہ اور سابقہ ڈائریکٹرز سمیت سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: ڈیموں کی آواز اٹھائی تو سازشیں شروع ہوگئیں، چیف جسٹس

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ پولیس کے نظام میں اصلاحات اے ڈی خواجہ کے کیس سے شروع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اے ڈی خواجہ کے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت محسوس ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کہ پولیس کا کسی بھی کیس میں کلیدی کردار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا عدلیہ کو بہتر بنانے میں ناکامی کا اعتراف

ان کا کہنا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم پولیس پر انحصار کرتا ہے اگر پولیس کا نظام درست نہ ہو تو نظام انصاف پر اثر پڑتا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس کے قواعد میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے جبکہ صوبائی خود مختاری کی وجہ سے بھی نظام پولیس میں جدت کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024