• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’کوئی میری سوانح حیات نہیں دیکھے گا کیوں کہ یہ بیزار کن ہوگی‘

شائع August 6, 2018
بولی وڈ اداکار انیل کپور —فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکار انیل کپور —فوٹو/ فائل

جہاں بولی وڈ میں اس وقت اداکاروں کی سوانح حیات پر مبنی فلمیں بنانے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں معروف اداکار انیل کپور کا ماننا ہے کہ شائقین ان کی زندگی پر بننے والی فلم دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔

61 سالہ انیل کپور کا ماننا ہے کہ ان کی زندگی غیر متنازع ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بیزار کن ہوگی۔

انیل کپور کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی میری سوانح حیات پر مبنی فلم دیکھنا نہیں چاہے گا، یہ بورنگ ہوگی، میں نے کبھی کوئی متنازع کام نہیں کیا اور نہ ہی کسی تنازع سے میرا نام جوڑا گیا‘۔

ایک ایونٹ کے دوران انیل کپور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں صرف پیسا کمانے کے لیے فلموں میں کام کیا۔

اداکار نے کہا کہ ’میں نے کچھ فلمز میں کام کیا کیوں کہ مجھے پیسے چاہیے تھے، لیکن مجھے بعد میں افسوس ہوا، ایسی غلطیاں بار بار نہیں دھرانی چاہیے‘۔

مزید پڑھیں: انیل کپور ہیرو سے ولن کیسے بنے اور ‘ریس تھری’ میں کام کیوں کیا؟

انیل کپور کا یہ بھی ماننا ہے کہ بھلے ان کی زندگی پر بننے والی فلم شائقین کو بیزار کن لگے، تاہم ان کی پرفارمنس مداحوں کو ہمیشہ یاد رہے گی۔

خیال رہے کہ رواں سال اداکار سنجے دت کی زندگی پر فلم ’سنجو‘ ریلیز کی گئی۔

اس فلم میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا، تنازعات سے بھری سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم نے شائقین کو بھی خوب متاثر کیا جبکہ باکس آفس پر بھی یہ فلم شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024