• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’سنو چندا‘ کی نئے سیزن کے ساتھ جلد واپسی

شائع August 6, 2018
سنو چندا رمضان کے دوران ریلیز ہوا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
سنو چندا رمضان کے دوران ریلیز ہوا تھا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

مقبول ٹی وی ڈرامہ ’سنو چندا‘ اپنے نئے سیزن کے ساتھ جلد واپسی ٹی وی اسکرینز پر نظر آنے والا ہے۔

اس ڈرامے میں اداکارہ اقرا عزیز اور فرحان سعید نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یہ ڈرامہ رمضان کے دوران ریلیز ہوا، جس کے اختتام کے بعد اب اسے دوران نئے سیزن کے ساتھ سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے سیزن میں ڈرامے کی پرانی کاسٹ کو ہی دھرایا جائے گا، جبکہ چند نئے اداکاروں کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

بی بی سی کے رپورٹر ہارون شاہد نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس ڈرامے کی پروڈیوسر مومنہ درید نے خود انہیں نئے سیزن کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’مومنہ درید نے خود اس خبر کی تصدیق کی، سنو چندا کا دوسرا سیزن ضرور ریلیز ہوگا، ابھی اس کی کہانی تحریر کی جارہی ہے، فرحان سعید اور اقرا دونوں اس ڈرامے کا حصہ بنیں گے، باقی پرانی ٹیم کے ساتھ کچھ نئے اداکار بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے‘۔

ہارون شاہد کی ٹویٹ کے بعد ڈرامے کی مرکزی اداکارہ اقرا نے بھی اس خبر کی تصدیق کی۔

یاد رہے کہ یہ رومانوی کامیڈی ڈرامہ مداحوں کے درمیان کافی مقبول ہوا، جس کے بعد نئے سیزن کی خبر سن کر شائقین نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024