• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
Live Election 2018

آرٹی ایس کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے،پی ٹی آئی

شائع August 5, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیڑ اعظم سوارتی نے عام انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹراعظم سواتی نے آر ٹی ایس کی ناکامی سے متعلق توجہ دلاو نوٹس سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات اور اس کی ناکامی سے انتخابی نتائج کو نقصان پہنچنے کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا دن شفاف انتخابات کا عمل جاری رہا اور نتائج کے وقت آر ٹی ایس کیسے ناکام ہوا اور اس ناکامی کے ذمہ دار کون ہیں۔

آر ٹی ایس کی ناکامی کے ذمے داروں کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ سینیٹ کو آر ٹی ایس کی ناکامی اور وجوہات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

رپورٹ: نادر گرامانی

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025