• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کے ‘تلے والی جوتی’ کے چرچے

شائع August 5, 2018
ٹائیٹل گانے میں تمام اداکاراؤں کو جلوے بکھیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
ٹائیٹل گانے میں تمام اداکاراؤں کو جلوے بکھیرتے ہوئے دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

آنے والی پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی 2’ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے اور جلد ہی مداحوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔

رومانٹک کامیڈی فلم کو رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا، تاہم اب اس فلم کا ٹائیٹل گانا ‘تلے والی جوتی’ ریلیز کردیا گیا۔ جسے اب تک 4 لاکھ کے قریب بار دیکھا جاچکا ہے۔

فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، کبریٰ خان، ثروت گیلانی اور عظمیٰ خان کی اس فلم کے ٹائیٹل ٹریک کی خاص بات یہ ہے کہ اسے عارف لوہار اور احمد علی بٹ نے گایا ہے۔

پنجابی اور انگریزی تڑکے سے سجے ٹائیٹل ٹریک میں فلم کی مرکزی کاسٹ کو موج مستیاں کرتے ہوئے بولڈ انداز میں دکھایا گیا ہے۔

گانے میں جہاں احمد علی بٹ نے آواز کا جادو جگایا ہے، وہیں انہیں گانے میں ایکشن میں بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے میں فلم کی تمام مرکزی اداکاراؤں کو ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ جلوے دکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

‘تلے والی جوتی’ کی موسیقی حاصل قریشی نے ترتیب دی ہے، جب کہ اس میں فضا اسلم نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

ٹائیٹل ٹریک سے پہلے فلم کا پہلا رومانٹک گانا ‘بہکا رے دل’ گزشتہ ماہ 21 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بہکا رے‘ دل اپنے قاتل کے ہی آگے پیچھے گھوم رہا

اس گانے میں فہد مصطفیٰ اور ماورا حسین کو ڈانس رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، ساتھ ہی گانے میں ہمایوں سعید اور کبریٰ خان کو بھی دکھایا گیا تھا۔

گانے سے قبل رواں برس 25 جون کو فلم کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔

پروڈیوسر سلمان اقبال، ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جارجیز سیجا کی اس فلم کی ہدایات ندیم بیگ نے ہی دی ہیں، جنہوں نے پہلی فلم کی ہدایات دی تھیں۔

مزید پڑھیں: جوانی پھر واپس آگئی

’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا اسکرپٹ واسع چوہدری نے لکھا ہے اور اسے رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، کبریٰ خان، ثروت گیلانی، عظمیٰ خان، سفینا بہروز اور سہیل احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اس سیریز کی پہلی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024