• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Election 2018

شیخ رشید کے بھتیجے کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دینے پر احتجاج کی دھمکی

شائع August 5, 2018

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اپنی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے صدر شیخ رشید احمد کے بھتیجے کو پارٹی ٹکٹ نہ دیں اور ایسا کرنے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے نااہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد این اے 60 پر انتخابات کا عمل معطل کردیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے ڈان کو بتایا کہ شیخ رشید نے این اے 60 پر ضمنی الیکشن میں اپنے بھتیجے کو کھڑا کرنا چاہتے تھے اور اس ضمن میں عمران خان سے بھی ملاقات کی تاہم پی ٹی آئی کے سربراہ نے واضح کردیا تھا کہ پارٹی ورکرز کو نشست کے لیے پہلے موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ رشید شفیق کو نشست دینے پر سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، پی ٹی آئی اور اے ایم ایل کے درمیان اس حوالے سے تحفظات موجود ہیں لیکن اگر شیخ رشید کو عمران خان کی حمایت حاصل بھی ہو جائے تو کارکنان اس بات کے لیے آمادہ نہیں‘۔

اس خبر کو پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024