• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پولیس نے دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، آرمی چیف

شائع August 4, 2018

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کو شکست میں پولیس نے اہم اور بڑا کردار ادا کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے بے پناہ قربانیاں دیں، پولیس شہداء ملک کے اصل ہیرو ہیں جنہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ تمام سیکیورٹی فورسز میں پولیس نے دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ اس قومی فریضے میں پاک فوج اپنی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔‘

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج ’یوم شہداء پولیس‘ منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے مختلف شہروں میں تقریبات جاری ہیں۔

کراچی میں مزار قائد پر ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے یوم شہداء پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے خصوصی شرکت کی اور شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سندھ پولیس کے شہداء کی یاد میں شمع روشن کی گئی۔

پشاور میں بھی دہشت گردی کی راہ ميں ڈٹ جانے والے پوليس شہداء کا دن منايا گیا جس کا آغاز بہادر کمانڈنٹ ايف سی صفوت غيور شہيد کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔

لاہور پولیس نے بھی یوم شہداء بھرپور طریقے سے منایا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024