• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوہاٹ: مسافر کوچ اور ٹینکر میں تصادم، 18 افراد جاں بحق

شائع August 4, 2018 اپ ڈیٹ August 5, 2018
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹینکر کے درمیان تصادم میں خواتین و بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی کے مقام پر مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

ریسکیو 1122 کوہاٹ کے ایک عہدیدار کے مطابق 2 افراد اب بھی ٹینکر کے نیچے دبے ہوئے ہیں جنہیں کرین کی مدد سے ٹینکر کر پلٹ کر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ان کی بھی موت واقع ہوچکی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر سہیل خالد نے حادثے میں 14 افراد کے موقع پر جاں بحق اور 34 کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسافر کوچ بونیر سے کراچی جارہی تھی جس دوران حادثہ پیش آیا، جبکہ ٹینکر کی منزل پشاور تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد میں ٹریفک حادثات، 13 افراد ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد حادثے کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

تاہم کوہاٹ پولیس نے کہا کہ زخمیوں میں سے مزید 4 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، خستہ حال گاڑیوں اور ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی وہ وجوہات ہیں جو پاکستان میں حادثات کا باعث بنتی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق 2011 سے ہر سال ملک میں لگ بھگ 9 ہزار حادثات واقعات پولیس کو رپورٹ ہو رہے ہیں، جن میں اسطاً ساڑھے 4 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024