• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

عمران خان، شہباز شریف نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات دے دیں

شائع August 4, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سمیت لاہور سے الیکشن لڑنے والے مختلف امیدواروں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) میں جمع کروادی ہیں۔

عمران خان نے نے قومی اسمبلی کے حلقے 131 لاہور سے اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروائیں، جن کے مطابق انہوں نے انتخابی مہم پر 9 لاکھ 97ہزار 9 سو 25 روپے خرچ کیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات اپنے نمائندے کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو جمع کروائیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے این اے 132 لاہور میں انتخابی مہم کے دوران 19 لاکھ 34 ہزار 4 سو 47 روپے خرچ کیے۔ انہوں نے گاڑیوں میں تیل کی مد میں 6 لاکھ روپے خرچ کیے جبکہ شہباز شریف کی اشتہاری مہم 11 لاکھ روپے کی تھی۔

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے 129 سے پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار عبدالعلیم خان نے بھی انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروادیں، انہوں نے اپنی انتخابی مہم پر 39 لاکھ 84 ہزار500 روپے خرچ کیے۔

مسلم لیگ (ن) کے کامیاب رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے حلقہ 124 سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے انتخابی مہم پر 18 لاکھ 50 ہزار 6سو 25 روپے خرچ کیے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار ملک کرامت کھوکھر نے لاہور کے حلقے این اے 135 سے الیکشن لڑا تھا،انہوں نے تفصیلات جمع کروائیں جن کے مطابق انتخابی مہم پر 37 لاکھ 55 ہزار 3 سو 58 روپے خرچ ہوئے۔

لاہور کے حلقے این اے 125 سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار وحید عالم نے اپنی انتخابی مہم پر 19 لاکھ 55 ہزار 95 روپے خرچ کیے۔

مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار روحیل اصغر نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کروا دی، انہوں نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے 128 میں 16 لاکھ 51 ہزار 3 سو 34 روپے انتخابی مہم پر خرچ کیے۔

ریٹرننگ افسر نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی اخراجات جمع کروانے کی آج (4 اگست) آخری تاریخ ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے امیدواروں کے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025