پی پی 123پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم
لاہورہائیکورٹ کا پی پی 123پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا.
لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ناکام امیدوار سید قطب شاہ کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی۔
جسٹس شاہد کریم نے سید قطب علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حلقے میں ایک لاکھ 28 ہزار ووٹ کاسٹ ہوئے، 45سو ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا اور فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مسماہ سونیا کو کامیاب کروایا گیا۔











لائیو ٹی وی