• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری، فریال تالپور کا نئی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

شائع August 4, 2018

کراچی: سابق صدرِ مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ضمانت منظور کرنے کے ساتھ زرضمانت کے طور پر 20 لاکھ روپے کے مچلکے ذاتی حیثیت میں جمع کروانے کی بھی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے خارج

اس سلسلے میں فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست جمع کرائی جس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے تحقیقات کے لیے قائم ایف آئی اے کمیٹی کے سربراہ کو ہٹا کر نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور ایف آئی اے سے مکمل تعاون کرنا چاہتی ہیں تاہم وہ ایف آئی اے کے روبروپیش نہیں ہوں گی۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ایف آئی اے کو نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ فریال تالپور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اس وقت لاڑکانہ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور کا نام ’ای سی ایل‘ میں ڈالنے کا حکم

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ ایف آئی اے سے درخواست کی گئی ہے کہ موجودہ تحقیقاتی ٹیم پر تحفظات ہیں اس لیے اسے ختم کر کے نئی ٹیم تشکیل دی جائے۔

اس سے قبل 10 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی قانونی ٹیم پیش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں تحقیقات کے لیے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو 11 جولائی کو طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ادارے نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی تھی، جس کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر احمد شیخ ہیں۔

بعدِ ازاں ایف آئی کے اعلیٰ حکام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فریال تالپور کی درخواست کا جائزہ لیا گیا جس میں انہوں نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کرنے کی استدعا کی۔

اجلاس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عدم حاضری کے حوالے سے ادارے کی حکمت عملی عملی پر غور کیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Aug 04, 2018 05:24pm
ایف آئی اے قومی ادارہ ہے، آصف زرداری اور فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے پیش ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024