• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

چینی نوجوان کی پاکستان میں شادی

شائع August 4, 2018
نبیلہ سے قبل بھی سرگودھا کی ایک لڑکی نے چینی لڑکے سے شادی کی تھی—اسکرین شاٹ
نبیلہ سے قبل بھی سرگودھا کی ایک لڑکی نے چینی لڑکے سے شادی کی تھی—اسکرین شاٹ

اگرچہ متعدد پاکستانی لڑکے بھی آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک جا کر وہاں سے دلہنیں بہا لاکر وطن لائے ہیں۔

تاہم اب معاملہ کچھ الٹا ہونے لگا ہے، پاکستانی لڑکوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب چینی لڑکے بھی دیسی لڑکیوں سے نہ صرف محبت کرنے لگے ہیں، بلکہ انہیں اپنا جیون ساتھی بنا کر سرحد پار بھی لے جا رہے ہیں۔

سی پیک منصوبوں سے مضبوط ہونے والی پاک-چین دوستی اب کاروبار سے بڑھ کر محبت اور رشتہ داری میں بدلنے لگی ہے اور دونوں ممالک کے نوجوان شادیاں رچاکر ہمالیہ سے مضبوط اور سمندر سے گہرے تعلقات کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔

پنجاب کے شہر سرگودھا کی نبیلہ نے بھی اپنے ہی شہر کی لڑکی شمع کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چینی لڑکے سے شادی کرلی۔

یہ ویڈیو دیکھیں: چینی لڑکی کی پاکستانی لڑکے سے شادی

جی ہاں ڈان نیوز کے مطابق پنجاب میں کسی تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چینی لڑکے شیا لان چانگ سرگودھا کی نبیلہ کو دل دے بیٹھے اور پھر ان کی محبت رشتہ داری میں بدل گئی۔

شیا لان چانگ پاکستان میں کام کرتے ہیں—اسکرین شاٹ
شیا لان چانگ پاکستان میں کام کرتے ہیں—اسکرین شاٹ

شیا لان چانگ نے اپنی محبت کو لازوال کرنے کا سوچتے ہوئے نبیلہ کے گھر والوں سے ان کا ہاتھ مانگا اور اسے اپنی دلہن بنا ڈالا۔

نبیلہ اور شیا لان چانگ کی شادی پاکستان کی روایات کے مطابق ہوئی جب کہ پنجابی اسٹائل کا ولیمہ بھی رکھا گیا، جس میں چینی دولہے نے دیسی انداز اپنا کر سب کے دل جیت لیے۔

شیا لان چانگ کے مطابق اب وہ جلد سے جلد نبیلہ کو پاکستان سے چین لے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: چینی جوڑے کی پاکستانی روایات کے مطابق شادی

نبیلہ سے قبل بھی رواں برس اپریل میں سرگودھا کی شمع نے بھی چینی لڑکے بدھیو سے شادی کی تھی۔

شمع نے اپریل 2018 میں چینی لڑکے سے شادی کی تھی—اسکرین شاٹ
شمع نے اپریل 2018 میں چینی لڑکے سے شادی کی تھی—اسکرین شاٹ

شمع اور بدھیو کی شادی بھی پاکستان کی روایات کے مطابق ہوئی تھی۔

نبیلہ اور شیا لان چانگ کی محبت کے برعکس شمع اور بدھیو کی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی جو بعد میں رشتے میں بدل گئی۔

اس سے قبل متعدد پاکستانی لڑکے چین میں دوران تعلیم یا ملازمت متعدد چینی لڑکیوں سے شادی رچاکر انہیں پاکستان لے آ چکے ہیں۔

پاکستان کے مقابلے چین میں خواتین کی تعداد انتہائی کم ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستانی لڑکے وہاں کی لڑکیوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوئے اور انہیں اپنا بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024