• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پنجاب پولیس کا ڈیم کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ روپے دینے کا اعلان

شائع August 4, 2018

لاہور: پنجاب آئی جی پی ڈاکٹر سید کلیم امام نے پنجاب پولیس افسران اور حکام کی جانب سے دیامیر اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے 12 کروڑ 40 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے چندہ دینے کے ساتھ ’سیوو واٹر‘ نامی مہم کا بھی آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول نذر آتش کرنے کا معاملہ، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

آئی جی پی نے کہا کہ آبی مسائل کی سنگینی کے پیش نظر 1 لاکھ 24 ہزار پنجاب پولیس اہلکاروں کی جانب سے دو دن اور حکام ایک دن کی تنخواہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر سید کلیم امام نے واضح کیا کہ پولیس نے عوامی مفاد عامہ کے لیے ہر حالات میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آبی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ڈیم کی تعمیر کا مرحلہ جلد از جلد ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں: نیکٹا، ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کےخلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

پنجاب آئی جی پی نے افسرا کو ہدایت دی کہ پولیس لائن، ٹریننگ کالج، پولیس اسٹینوں میں پانی کے استعمال اور رساؤ سے متعلق احتیاطی رویہ اختیار کریں اور ’سیوو واٹر‘ مہم کو کامیاب بنائیں۔


یہ خبر 4 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024