• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی، انتخابات پرسوالیہ نشان ہے، رضا ربانی

شائع August 4, 2018

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے الیکشن کمیشن کے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کی ناکامی کو انتخابات پر بڑا سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل دھاندلی کے سنگین الزامات ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات سینیٹ کمیٹی سے کروائی جائے کیونکہ تحقیقات کے لیے کمیٹی کی تشکیل بے فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خط کومسترد کرتے ہیں، یہ خط آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 2018 کے انتخابات قبل از انتخاب دھاندلی کے سنگین الزامات کے زد میں ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس میں خرابی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کے لیے کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024