• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Election 2018

پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کا شراکت اقتدار کا معاہدہ

شائع August 4, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے مرکز میں حکومت سازی کے لیے اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے معاہدے میں کراچی آپریشن کا جائزہ لینے اور دھاندلی کے شکایات والے حلقوں کو کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مرکز میں حکومت سازی کے لیے تحریری یاد داشت منظور کی گئی ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بننے والی حکومت میں شمولیت پر ایم کیو ایم کو خوش آمدید کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی کے مسائل پر بات چیت کی ہے اور ہم شہر قائد کے لیے فنڈز بھی دیں گے اور حیدرآباد میں ایک جامعہ بھی بنائیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی ضروریات کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دونوں جماعتوں نے ایک ساتھ آگے بڑھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024