• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر فلم کے لیے اجازت نہ لینے کا انکشاف

شائع August 3, 2018

دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور دنیا بھر کی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے ان سے اجازت نہیں لی گئی۔

اس بات کا انکشاف فلم 'گل مکئی' کے ڈائریکٹر امجد خان نے ایک انٹرویو کے دوران کرتے ہوئے کہا ' نہیں میں نے اجازت نہیں لی، مگر میرا خیال ہے کہ ملالہ اور ان کا خاندان جانتا ہے کہ ایک بھارتی فلم ڈائریکٹر ان پر فلم بنارہا ہے، مگر ہاں میری خواہش ہے کہ میں انہیں ایک یہ فلم دکھاﺅں جب وہ ریلیز ہوجائے'۔

انہوں نے مزید کہا ' میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت کسی سوانح حیات کو بنانا مشکل ہوتا ہے جب لوگ اس فرد کی کہانی سے واقف ہوں۔ ملالہ پر حملے ، ان کے بچنے اور زندگی کے سفر کے بارے میں لوگ جانتے ہیں، کیونکہ سب کچھ ہی میڈیا میں سامنے آچکا ہے'۔

مزید پڑھیں : ملالہ کی زندگی پر فلم

ان کا کہنا تھا 'تو میں نے اپنی کہانی پیچھے سے شروع کی ہے کہ کس طرح طالبان نے وادی سوات کا کنٹرول سنبھالا اور ملالہ سمیت وہاں کے بچے اس سے کیسے متاثر ہوئے'۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ انہوں نے 2 سال تک ایک پاکستانی مصنف کے ساتھ تحقیق کی اور پھر اسکرپٹ کو فائنل کیا۔

ان کے بقول ' میں نے سب کچھ ویسے ہی دکھایا جیسا حقیقت میں ہوا، مگر یہ ڈاکومینٹری نہیں بلکہ دیکھنے کے لیے اچھی کہانی ہے۔ میں نے حقائق اور تفریح کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی'۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد دنیا بھر میں اس کے پہلے دن کا بزنس ملالہ فنڈ کو عطیہ کریں گے۔

اس فلم کا پہلا ٹیزر ٹریلر 12 جولائی کو ملالہ یوسف زئی کی سالگرہ اور ملالہ ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ملالہ ڈے پر ‘گل مکئی‘ کی جھلک

امجد خان کی اس فلم میں بھارت کی چائلڈ اسٹار 16 سالہ ریم سمیر شیخ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

فلم میں ملالہ یوسف زئی کی والدہ کا کردار اداکارہ دیویا دتا کرتی دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024